بیجنگ(این این آئی)سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کی بے تکلف گفتگو پر مشتمل 13سیکنڈ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین آنے کے لیے لمبا سفر طے کیا، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے مکالمہ ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جواب دیا حالانکہ تہران سے ریاض تک پرواز 2 گھنٹے کی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کی بے تکلف گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے پر خارجہ امور کے ماہرین نے اسے سفارت کاری کی اعلی مثال قرار دے دیا۔