دالبندین ( نامہ نگار ) حکومت نے تفتان بازارچہ گیٹ کو ڈیڈھ سال بعد کھول دیا گیا ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کوششوں سے بازارچہ کو کھول دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور ایرانی حکام نے شرکت کی، چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا ، تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،چیئرمین سینٹ کےاقدام کو خراج تحسین ، ایرانی حکام کی جانب سے کلکٹر کسٹم زاہدان زرگر،شاہ کرم،میجر یاری،ممبر چیمبر آف کامرس بشیر ودیگر جبکہ پاکستان کی جانب سے کسٹم، نیشنل لاجسٹک سیل، کے حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما ئوں نے شرکت کی۔گیٹ کا افتتاح ایرانی چیمبر آف کامرس کے صدرزرگر مبین اورجنرل منیجر این ایل سی کرنل اسد، اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے کیا ،اس موقع پر بی اے پی چاغی کے صدر میر اسفندر یار خان یار محمد زئی،حاجی شوکت علی عیسی زئی ودیگر موجود تھے ۔