کراچی(این این آئی) کراچی میں انتظامیہ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے ہیں، ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیاہے، فی کلو چینی کے نرخ 25روپے بڑھا دیئے گئے۔ کراچی میں انتظامیہ کی بے حسی اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی لالچ کے باعث شہری مشکلات سے دوچار ہوگئے۔شہر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، فی کلو نرخ 25 روپے بڑھ گئے۔