• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کرس براڈ کی 14 سال بعد پاکستان آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں علی نقوی اور ون ڈے انٹر نیشنل میں کرس براڈ میچ ریفری کی زمہ داری نبھائیں گے۔ براڈ 14سال میں پہلی بار پاکستان آئیں گے۔ علیم ڈار ریٹائر منٹ کے باوجود سیریز میں امپائرنگ کریں گے۔ پانچ ٹی20میچز میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض جبکہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنلز میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسرے، جوئل ولسن، راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ قبل ازیں پی سی بی نے مشہور امپائر علیم ڈار کی انٹرنیشنل پینل میں نامزدگی کی۔ علیم ڈار بدستور انٹرنیشنل میچز سپروائزر کرنے کے اہل ہوں گے۔ وہ گزشتہ ماہ آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اب ایلیٹ پینل میں احسن رضا پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید