وزیرآباد(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر وزیرآباد کے ایس ایچ او عامر شہزاد بھدر حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔وہ عمران خان پر کنٹینر حملہ کیس میں پہلے تفتیشی افسر تھے ۔
گزشتہ رات تھانہ صدر میں طبیعت خراب ہونے پرگھر چلے گئے ،اہلخانہ انہیں طبی امداد کی خاطر ہسپتال لے گئے لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے،انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں بھدرتحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کی گئی
مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،
نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،پولیس افسران،تاجر برادری،وکلاء،صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔