کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نےعمران خان کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اتنے بھولے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کیخلاف مجھےہائر کریں گے! ۔
اپنے ردعمل میں سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ بیچارے ! ان کی حکومت نے اپنے خلاف ہی سازش کے لئے ’ہائر‘ کرلیا اور انہیں خبر بھی نہ ہوئی ۔ ادھر امریکی بھی اتنے بھولے ہیں کہ میری باتوں میں آگئے! ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ان لوگوں کیلئے جو طنز نہیں سمجھتے یہ پوری کہانی جھوٹ ہے ۔ مجھے کسی نے ہائر کیا نہ میں اپنی رائے دینے کے سوا کوئی کام کرتا ہوں‘‘۔