• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے نہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو شہرت کی ضرورت تھی، محمود بھٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہےکہ میں عالمی فیشن ڈیزائنر ہوں ، مجھے نہیں سابق چیف جسٹسثاقب نثار کو شہرت کی ضرورت ہے ، وہ کیمروں کے ساتھ میرے اسپتال آئے ، لوگوں کو ڈیم فنڈ کے نام پر ہراساں کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے شہرت کی ضرورت نہیں میں ایک بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر ہوں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اس کی سخت ضرورت ہے۔ وہ میرے اسپتال میں کیمروں کے ساتھ تشہیر کیلئے آئے تھے، میڈیا بھی اس کے غیر انسانی رویے کا گواہ ہے۔ اس نے لوگوں کو ڈیم فنڈ کے نام پر پیسے لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور ہراساں کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار نے اپنے دور میں اتنے ازخود نوٹس لیے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ توجہ کے کتنے متلاشی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید