کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق بجلی گھر ایس ایچ او محمد ناصر اعوان نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان عبدالنصیر اور محمد یونس جبکہ دوران چیکنگ عمران خان کے قبضے سے ٹی ٹی برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او کیچی بیگ محمد باہر شاہوانی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میڈ مفرور تین ملزمان غلام قادر ٗ عبدالواہاب اورشاہزیب کو گرفتار کر لیا ۔