لاہور ( نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ نے عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں، درخواست میں عمران خان، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔