لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف زیر سماعت درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگرفریقوں سے جواب طلب کرلیا۔وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کردیا، اب اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ راجہ ریاض کو غیر قانونی طریقے سے اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔