لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او عامرشہزاد نے وزیرآباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا،قاتلانہ حملے کے منصوبے کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے عامر شہزاد ایک کلیدی گواہ تھا ۔پیر کو جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، ڈاکٹررضوان اور مقصود چپڑاسی سمیت شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر تمام گواہان کی پراسرار اموات سب کے سامنے ہیں۔