• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ گل کیس انکوائری، عمران، سابق چیئرمین نیب سمیت 6 افراد آج طلب

اسلام آباد (ایوب ناصر ) طیبہ گل کیس انکوائری میں نیب کے سابق چیئرمین، سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 6افراد کو آج انکوائری کیلئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ایچ 11 میں طلب کر لیا گیا ہے ، تمام افراد کو طلبی کا الگ الگ ٹائم دیا گیا ہے ، احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے،احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار خان کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے بطور انکوائری افسر حکمنامہ طلبی جاری کردئیے، حکمنامہ طلبی سابق وزیراعظم عمران خان کو جاری کیا گیا،انہیں دن چار بجے اصالتا پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم اعظم خان کو دن اڑ ھائی بجے پیش ہونے کا حکمنامہ طلبی جاری کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید