بیجنگ (آئی این پی)چین نے سمندری انٹرنیٹ کیبل سے امریکی اجارہ داری ختم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ،چین کی 3کمپنیوں کے کنسورشیم 50؍ کروڑ ڈالر مالیت سے مرحلہ وار یورپ کو مڈل ایسٹ اور پھر ایشیا کو آپس میں ملائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری ٹیلی کام فرم نے 500ملین ڈالر مالیت کی سمندری انٹر نیٹ کیبل ڈال کر امریکی اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی 3کمپنیوں کے کنسورشیم مرحلہ وار سب سی کیبل نیٹ ورک میں فائبر آپٹک کے ذریعے یورپ کو مڈل ایسٹ اور پھر ایشیا کو آپس میں ملائیں گے۔