اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد،پاکستان اور چین کا اظہار اطمینان،تمام زیر التواء مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، چاروں خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے کامیاب دورہ چین کے بعد سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور 11ویں جے سی سی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کوآپریشن ڈپارٹمنٹ آف نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) پین جیانگ کی مشترکہ صدارت میں پیر کو منعقد ہوا۔