اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے 11اور 12اپریل کو طلب کرلیا۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا موقف دیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں تفتیش کیلئے وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل اور 7 کیسز میں 12 اپریل کو بلایا ہے، وفاقی پولیس نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے نوٹسز بھجوا دیے ہیں۔