• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قونصل جنرل کے اعزاز میں حاجی لشکری رئیسانی کا افطار ڈنر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے اعزاز میں سراوان ہاوس کوئٹہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سمیت ایرانی قونصلیٹ کے حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید