• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں انتخابات، 21 ارب روپے نہیں ملے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(ایجنسیاں)الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے حوالہ سے فنڈز اجراء کے بارے میں سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی گئی ۔رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کو بھجوائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک صفحے پر مشتمل اپنی سر بمہر رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔آئی این پی کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے، رپورٹ جمع کروانے کے بعد وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید