لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امریکی رکن کانگریس ٹیڈلیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میںپاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو درپیش مبینہ خطرات پربات کی گئی۔پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے کانگریس مین ٹیڈ لیو سے ملاقات کی اور ڈیموکریٹ رکن سے عمران خان کی ٹیلی فون پر بات کرائی‘ٹیڈلیوکانگریس کے با اثرترین ڈیموکریٹک کاکس کے وائس چیئر ہیں۔ رکن کانگریس ٹڈلیو نے عمران خان کو یقین دلایا کہ محکمہ خارجہ سے کہا جائے گاکہ وہ پاکستان کے معاملے میں مداخلت کرے اور پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔