• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کو دی گئی سزا سے سبق حاصل کریں، فواد چوہدری

لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ سیل )تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا ایک سال انتہائی بے شرم سال تھا‘شہبازشریف کا استعفیٰ ہی پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل ہے‘جو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوا وہی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا‘آزاد کشمیر کا وزیر اعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے‘وزیر اعظم آزاد کشمیر عدالت سے معافی مانگیں امید ہےانہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں ‘ پارلیمان میں تقریروں سے سپریم کورٹ کی بے توقیری کی گئی‘آئین کا مذاق اڑایا گیا ہے‘ایک سینئر جج صاحب نے وہاں جا کر اپنی منشاء اور رضا مندی سیاسی لوگوں کے ساتھ ڈالی ہے ،وہ دو ایسے لوگوں میںجا کر بیٹھے اورتقریر کی جن کے مقدمے انہوں نے سیٹل کئے تھے،وکلاء تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ انہیں عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے اورخود استعفیٰ دے دینا چاہیے، قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر کئے گئے 42میں سے8دستخط جعلی ہیں ،ہم اس حوالے سے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیںاورجعلسازی کا مقدمہ کرائیں گے ‘مذاکرات ہونے چاہئیں اس کے بغیر سیاسی جماعتیں نہیں چل سکتیں‘نگراں پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) کے منشی بنے ہوئے ہیں،پہلے ڈاکو لوگوں کو اٹھا کر کچے میں لے جاتے تھے اب آئی جی ،سی سی پی او اور دوسرے افسر ان محسن نقوی کی ایماء پر اٹھانے کا کام کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید