پشاور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پشاورہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنرخیبرپختونخوا نے انتخابات کے لئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، گورنر حاجی غلام علی نے 28 مئی کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفائی نہیں کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔