اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)پاکستان میں چینی کی گرانی،مصنوعی قلت اور افغانستان سمگلنگ سے پیدا شدہ سنگین صورتحال سے عہدہ برآ ہونے کیلئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس زوم ٹیکنالوجی پر منگل گیارہ اپریل کو ڈیڑھ بجے تک جاری رہا جس کی صدارت وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے کی اور کو چیئرمین وفاقی وزیر تجارت نوید قمر تھے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر کے سینیئر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز (انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس،فیڈرل ایکسائز)مسٹر امجد زبیر ٹوانہ کو ریکارڈ کے ساتھ بھیجا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ٹیم آج 12اپریل کو دن دو بجے پسما آفس لاہور میں چیئرمین ذکا اشرف اور ان کی ٹیم کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کریں گے۔