• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماہ قبل 78 روپے ایکس مل ریٹ کی چینی شہری 125 روپے کلو لینے پر مجبور

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پورے ملک میں دو ماہ قبل 78 روپے فی کلو ایکس مل ریٹ والی چینی 11 اپریل 2023 کو عوام 120 سے سوا سو روپے کلو لینے پر مجبور ہیں جبکہ سندھ پنجاب کے پی کے کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 11 اپریل کو بھی 115 روپے فی کلو ریکارڈ کئے گئے۔ اسی طرح لوئر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ 11500 روپے فی 100 کلو گرام رہے، اپر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ 11300 روپے فی سو کلو گرام ریکارڈ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 11 اپریل کو 11450 روپے فی سو کلو گرام ریکارڈ کئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب میں یہ ایکس مل ریٹ 11 اپریل کو 11250 فی سو کلو گرام ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید