اسلام آباد(بلال عباسی) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی.
چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں چیئرمن پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ عمران خان کی تقریر دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ چینلز خود کرتے ہیں.
فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ یقین دہانی کرائیں عمران خان کی تقریر تمام چینلز پر نشر ہوگی.
چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقریر دکھانے کیلئے چینلز کو نہیں کہہ سکتا میڈیا کی ایڈیٹوریل ججمنٹ پر ہمارا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے.