• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش و پریشر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میراکرم بنگلزئی، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، لیبر سیکرٹری ملک عطااللہ کاکڑ، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی، ہومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، بی این پی کوئٹہ کے رہنماؤں غلام مصطفیٰ مگسی، دولت خان مگسی ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے تمام علاقوں بالخصوص مشرقی بائی پاس میں گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہے،اس کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹرپنگ سے صارفین خصوصاً نماز تراویح میں نمازیوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔گیس پریشر کم ہونے سے سحری و افطاری میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام نوٹس لے کر گیس پریشر اور بجلی کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید