لاہور(صباح نیوز)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن چار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایکٹ کے سیکشن چارکے ذریعے سوموٹو فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دیا گیا جو کہ آرٹیکل ایک سو چوراسی اورایک سو پچاسی کے منافی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت اورصدرپاکستان کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل منظور ہوکے ایکٹ بن چکا۔