اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اٹارنی جنرل ، وفاقی سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے چیمبر میں پیش ہوکر پنجاب اسمبلی میں عام نتخابات کے انعقاد کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق وضاحتی رپورٹ پیش کرینگے ،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے درج بالا مقدمہ کے فیصلے میں وفاقی حکومت کو دس اپریل تک پنجاب کے عام انتخابات کے لیے اکیس ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے 11اپریل کو سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔