• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کا ایک بار پھر چھاپہ

لاہور/گجرات (خصوصی رپورٹر،نمائندہ جنگ)گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا، پولیس کی 20سے زائد گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کے مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر ناکہ لگائے رکھا، پولیس آدھے گھنٹے تک کنجاہ ہاؤس کے باہر موجود رہی۔ چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن نے پرچہ کرا رکھا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، صرف عمران خان کا ساتھ دینے پر یہ غیر قانونی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں صرف عمران خان کا ساتھ دینے پر یہ غیر قانونی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید