اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت میں موجود ایران کے سفارتخانے نے یوم قدس منانے کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد میںدرج مجوزہ منصوبے کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اور پاکستان لوگوں کے حقوق کے تحفظ‘ فلسطین اور قدس کے مسئلہ پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ یوم قدس تشدد‘ قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی مذمت‘ فلسطینی عوام کے حقوق ضرورت پر زور دینے اور حق خود ارادیت کے دفاع کیلئے ایک بڑھتی ہوئی عالمی مہم ہے۔ ایران نے عالم اسلام ایک مسئلہ کے طور پر فلسطین کی مکمل آزادی اور صیہونی حکومت کے قبضے اور توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔