• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجپائی پولیس نےیوریا اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پنجپائی پولیس نے یوریا اور چینی افغانستان اسمگل کر نے کو شش نا کام بناتے ہوئے دو کوجوں سے 14 سو بوریاں برآمد ہونے پر قبضے میں لے لی ۔پو لیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھاری مقدار میں یوریا کھاد اور چینی پنجپائی کے راستے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس پر ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر اے ایس پی کچلاک سرکل محمد شریف اور ایس ایچ او پنجپائی سعود الرحمن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز پنجپائی میں ناکہ بندی کر کے چیگنگ شروع کی اسی دوران دو کوچوں کو رکنے کے اشارہ کیا ڈرائیوروں نے فرار ہونے کی کو شش کی تاہم پولیس نے گھیرے میں لے کر کوچوں سے چھ سو بوری یوریا کھاد اور آٹھ سو بوری چینی برآمد ہونے پر کوچوں کو قبضے میں لے لیا پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والی یوریا 30 ہزار کلو جبکہ 40 ہزار کلو چینی ہے ایک اور کارروائی میں ایک نا ن کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی گئی ۔