کوئٹہ(پ ر)علی امین گنڈہ پور گرفتاری مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش و فرمائش پر کی گئی جسکی مذمت کرتے ہیں علی امین گنڈہ پور کا جرم صرف مولانا فضل الرحمٰن کو شکست دینا ہے پوری قوم علی امین گنڈہ پور کے ساتھ کھڑی ہےاور کھڑی رہے گی یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین نے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے بعد اب عدالت و قانون کے خلاف محاذکھول دیا ہے جس سے ملک میں سیاسی ،معاشی بحران کے بعد ابھی عدالتی بحران بھی پیدا کردیا ہے ملک اس وقت تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ حکومت ملکی نظام کی بجائے اپنی کیسز ختم کروانے، کرپشن ، اپوزیشن کی آواز دبانے ، زد کوب کرنے اور الیکشن سے بھاگنے میں مصروف عمل ہے۔