• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی آبادی کم ظاہر کی گئی‘ دوبارہ مردم شماری کرائی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈوکیٹ، ملک نصیب اللہ، ملک احسام الدین، ملک پائند خان، محمد علی، مزار خان، نصیر ترین، اللہ داد و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ عجلت میںکی گئی مردم شماری کے نتائج کو قبول نہیں کریں گے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی آبادی کو پانچ لاکھ کم کردیا گیا ہے جو کوئٹہ کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔شہر کے کئی گھرانوں کو اب تک مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا۔مردم شماری کا موجودہ عمل غیرمنصفانہ ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کی مقرر ہ مدت میں مزید توسیع کرکے کوئٹہ سمیت جن اضلاع کی آبادی کم رپورٹ ہوئی وہاں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید