اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا، پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کےلئے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کےخلاف حکم امتناع عدالتی نظائرکی خلاف ورزی ہے،آئین کے آرٹیکل209 اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کوبنیاد بنایا گیا ہے، ریفرنس کی کاپی جسٹس فائزعیسیٰ ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصور اور سندھ اور لاہور کے چیف جسٹس صاحبان کوبھی بھجوائی گئی ہے،ریفرنس میاں داد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3تا 6اور9کوبنیاد بنایا گیا ہے،ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کیلیے 8 رکنی غیر آئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔