• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ عمران رضا نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن میں سیکرٹری تعینات

اسلام آباد( طاہر خلیل ) پاکستان پوسٹ کے ایڈیشنل ڈی جی گریڈ 21کے افسر خواجہ عمران رضا کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن میں سیکریٹری تعینات کر دیاگیا ہے، خواجہ عمران رضا پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب اور سیکرٹری ( انفرا سٹرکچر) ٹووزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف فرائض انجام دے چکے ہیں، خواجہ عمران رضا لاہور کی معروف خواجہ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں 1980کے عشرے میں انہوں نے پروفیشنل لائف کا آغاز صحافت سے کیا ، وہ انگریزی اور اردو اخبارات سے وابستہ رہے ، بعد ازا ں انہوں نے مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد محکمہ انکم ٹیکس میں خدمات انجام دیں ، وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکرٹری انفراسٹرکچر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔
اہم خبریں سے مزید