اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگر ناہل ہوئے تو میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں گا، ملک کو درپیش بے شمار مسائل کے حل کا واحد راستہ قومی مذاکرات ہیں۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کا انعقاد ʼثانوی اہمیت کا حامل ہے اور الیکشن ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ سیاست کرتے رہیں گے اور ملک کو اسی طرح سے چلائیں گے جیسے ماضی میں چلاتے رہے۔