اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دیدی گئی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کو اسپیشل جے آئی ٹی کا کنونیئر مقرر کیا ہے، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے رکن ہونگے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ فوجی افسران کیخلاف مبینہ تقریر پر درج کیا گیا تھا۔