کراچی( اسٹاف رپورٹر) لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کا کام شروع ہو گیا۔ نگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے مصنوعی ٹرف بچھانے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 16کروڑ روپے لاگت آئے گی، ایف آئی ایچ کی منظوری کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ کرایا جائے گا۔