• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے نجات دلائینگے، عمران

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں‘سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی۔خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کر رہی ہے‘پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دے گی، امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید