• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات، عمران کے حفاظتی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی میں رود بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات سامنے آنے پر سکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا .

 عمران خان کے سکیورٹی اسکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔زمان پارک میں گزشتہ روز سکیورٹی کے فرائض کیلئے انٹرویوز کیے گئے، انٹرویوزعمران خان کے سکیورٹی سربراہ نے کیے۔

اہم خبریں سے مزید