پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )صوبے کے ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام کے طورپرضلع اورکزئی کو نیا سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور پاک فوج نےسیاحوں کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیںپہلے مر حلے میں سیاحوں کو اوکزئی کی حسین وادیاں دکھانے کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا جا ئے گاجبکہ جون تک سما نہ میں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے کیمپنگ پاڈزنصب کرنے سمیت گیسٹ ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان کے مطابق کہ قیام امن کے بعد خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں ضلع اورکزئی کے حسین مناظر کی خوبصورتی کو اب سیا حت کے شوقین افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے اورکزئی میں سیاحت کے نئے سپاٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ضلع اورکزئی میں کئی خوبصورت اور سیاحتی مقامات موجود ہیں جن میں کلایہ، سمانہ، گلستان قلعہ، فیروز خیل،زیڑہ اور لنڈوک ٗنناوڑ غار،خلاوت،توئی خلہ آبشاراور سپینکئی سیاحتی مقامات شامل ہیں ان دلفریب اور خوبصورت سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنارہے ہیں جون 2023 تک سمانہ اورکزئی میں سیاحو ں کیلئے کیمپنگ پاڈزنصب کردیئے جائیں گے ۔ پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائیگا ڈی جی کے مطابق کہ اورکزئی کے سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے مختلف ٹوورآپریٹرز اور ٹریول ایجنٹ کواورکزئی کا دورہ کروایا گیا یہاں پر سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اسی پیش نظر مقامی نوجوانوں کیلئے ٹورگائیڈ کی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جائیں گی اورکزئی کے سیاحتی مقامات سے متعلق گائیڈ نقشہ بھی تیارکرلیا گیا ہے سیاحوں کی رہنمائی کیلئے مختلف سیاحتی سائن بورڈز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیںاورکزئی میں سیاحوں کیلئے معلوماتی ڈیسک بھی نصب کردیا گیا۔