پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے بخشو پل میں پولیس چھاپے کے دوران ملزم فرار ہونے کے دوران اپنے ہی پستول کے فائر سے لگ زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا. ملزم کےخلاف والدہ نے تھانہ خزانہ میں زیادتی کی کوشش کرنے کیخلاف تحریری درخواست دی۔بخشو پل کی رہائشی خاتون نے تھانہ خزانہ کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا کفایت اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کرتارہا۔ کچھ سال قبل اس نے زیادتی کی کوشش جس پر جلدی میں اس نے بیٹے کی شادی کرا دی مگر ملزم شادی کے بعد بھی اپنی حرکات سے باز نہ آیاجبکہ اس نے شرمندگی کے باعث کسی کو نہیں بتایا ۔ اسی دوران گھر میں موجود دوسرا بیٹا عنایت گھر میں داخل ہوا جس کی آہٹ سن کر ملزم وہاں سے ہٹ گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پرپولیس ملزم کی گرفتاری کےلئے پہنچی تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران اس کے ہاتھ میں موجود اسلحہ سے گولی چل جانے سے وہ خود لگ کر زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لےکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم سے بیوی ناراض ہوکر گزشتہ تین ماہ سے میکے میں بیٹھی ہے جبکہ وہ بیکری دکان واقع لنڈی سڑک میں کام کرتا ہے ۔