• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجب باغ چیک پوسٹ پر محکمہ ایکسائز کی کارروائی، چرس اور آئس برآمد

اپشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے عجب باغ چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی۔ کارروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر انٹی نارکوٹکس ماجد خان کی نگرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر ایک کاروائی کے دوران گاڑی نمبر اے ای یو 202 سے 12 کلوگرام چرس اور 4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ کارروائی میں انسپکٹر اجمل خان لودھی، لعل گل خان انچارج عجب باغ چیک پوسٹ اور دیگر اہلکار شامل تھے۔برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور سے مزید