پشاور(جنگ نیوز)قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور میں قسمت اللہ خٹک نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے بعنوان اردو ناول میں وادیٔ سندھ کی تہذیب کی پیشکش“ کا کامیاب عوامی دفاع کیا۔ مقالے کے نگران ڈاکٹر ستار خان خٹک جبکہ بیرونی ممتحن کے فرائض نادرن یونیورسٹی نوشہرہ کے پروفیسر ڈاکٹر نذر عابد نے انجام دیے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر رشید خٹک، پروفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ خٹک، پروفیسر شکیل احمد، قسمت اللہ خٹک، ذیشانہ قسمت، تسکین قسمت، مہرین قسمت، الفینا نایاب، بشری نایاب، شیما، محمد عماد اور محمد حماد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قسمت اللہ خٹک نے اپنے اساتذہ، نگران، کنٹرولر امتحانات جناب مجیب الرحمان، بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر نذر عابد اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو اساتذہ، ساتھیوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔