• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی تعیناتی شفاف انداز میں کی جائے،کمشنر پشاور

پشاور(این این آئی)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بھرتیوں کے طریقہ کار، درخواستوں کی وصولی، سکروٹنی اور انٹرویوز کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ درخواستیں 8 اپریل تک کمشنر آفس پشاور میں قائم خصوصی ڈیسک پر جمع کرائی جائیں گی جبکہ جانچ پڑتال کے لیے علیحدہ سکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام عمل 20 اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔کمشنر پشاور ڈویژن جو سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں نے ہدایت کی کہ میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی تعیناتی شفاف انداز میں کی جائے جبکہ نرسز کی بھرتی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز شفاف انداز اور میرٹ کے مطابق مکمل کریں ۔
پشاور سے مزید