• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ

پشاور(این این آئی)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فوری طور پرصوبہ بھر میں 2013 بلدیاتی ایکٹ اور رولز کے مطابق مقامی حکومتوں کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ صوبہ بھرمیں عوام کو گراس روٹ لیول پر درپیش سلگتے مسائل کیحل کی راہ ہموار ہوسکیاور عوام کو ریلیف مل سکے۔اس امر کا مطالبہ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مرکزی نائب امیر و جنوبی پختونخوا کے امیرپروفیسر محمد ابرہیم خان کی زیرصدارت جماعت کے صوبائی امرا کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع,شمالی پختونخوا کے امیر و سابق سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے صوبہ بھر میں گراس روٹ لیول پرعوام روزمرہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔حالیہ بلدیاتی نظام تاریخ کا ناکام ترین نظام ثابت ہواہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے جس میں ضلعی نظام کی بحالی یقینی بنائی جایے۔اجلاس میں صوبہ بھربالخصوص جنوبی اضلاع میں جاری شدید بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں صوبے میں جاری بدامنی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئی عملی اور سنجیدہ کوششیں کریں۔
پشاور سے مزید