پشاور (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور میاں محمود نے تہرے قتل کیس میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم فضل واحد پر الزام ہے کہ اس نے 31اکتوبر2025کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر تھانہ فقیر آباد کی حدود قاضی کلے میں خاتون کو بہو اور بیٹے سمیت بے دردی کے ساتھ قتل کردیاتھاجس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302, 109,148اور 149 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی، تاہم گزشتہ عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی جانب سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ، جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرکے متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔