• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر میں جانوروں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ سماعت کے دوران چیف لیجسلیشن آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ میں ترمیم کیلئے اجلاس جاری ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔ اس موقع پر جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کو مناسب اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ اپنے امور مؤثر انداز میں انجام دے سکے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلال احمد خلیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئے لائزان قائم کیا جا رہا ہے اور وائلڈ لائف ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں، جبکہ صوبائی حکومت جانوروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
پشاور سے مزید