• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور(اے پی پی)محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے فروغ کے لیے منگل کے روز آن لائن کھلی کچہری محکمہ آبپاشی کے کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوئی۔محکمہ آ بپاشی خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق کھلی کچہری سیکرٹری آبپاشی عبدالباسط کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔اس موقع پر چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ متعلقہ ایکسینز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے شہریوں نے ٹیلیفون کالز کے زریعے شکایات درج کیں۔ سیکرٹری آبپاشی عبدالباسط نے براہِ راست ٹیلیفون کالز کے ذریعے عوامی مسائل سنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر عوام نے آبپاشی سے متعلق مختلف مسائل، جاری سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔سیکرٹری آبپاشی نے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ ایکسینز اور دیگر افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
پشاور سے مزید