• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے وقت مانگ لیا، عید سے قبل ملاقات کا امکان

اوکاڑہ(وارث حیدری)فواد چودھری،جاوید لطیف اور حافظ حمد اللہ کے تند وتیز بیانات کے باوجود جماعت اسلامی کا سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمتی مشن جاری رکھنے کا فیصلہ،عید الفطر سے قبل زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں کاقوی امکان.

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی نے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے وقت مانگ لیا ہے.

زرداری سے ملاقات کا شیڈول قمر الزمان کائرہ فائنل کرائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کیلئے ان کے سٹاف کیساتھ جماعت اسلامی کا رابطہ ہو گیا ہے.

قوی امکانات ہیں کہ دونوں رہنمائوں سے جماعت اسلامی قیادت کی ملاقاتیں عید الفطر سے قبل ہو جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید