اسلام آباد،دینہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نےکہا ہے کہ حکومت شہباز شریف سے توہین کروا کر قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے،سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے ،انتخابات کیلئے رقم الیکشن کمیشن کو فنڈزجاری نہ کئے تو گورنرسٹیٹ بینک توہینِ عدالت میں فارغ ہونگے۔