• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور سعودی عرب کا 19 مئی سے قبل سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

جدہ( شاہد نعیم ،نیوزڈیسک)ایران اورسعودی عرب نے19مئی سے قبل سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا.

سفارتی مشن جلدسرگرمیاں شروع کرینگے،صدرابراہیم ریئسی کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکودورہ ایران کی دعوت،ایرانی نیوزایجنسی کےمطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

ادھرترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بتایاہے کہ ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ترجمان ناصر کنعانی نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ ایرانی صدر ابرہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔

اہم خبریں سے مزید